لوگوں سے میل جول انسان ہونے کا ثبوت ہوتا ہے ہم اکثر صرف چند گنتی کہ لوگوں سے ملتے ہیں اس کے با وجود کہ تعرف اور جان پہچان کافی لوگوں سے ہوتی ہے
کبھی ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو بہت سے ایسے لوگ نظر یں گے جن سے روز سامنا تو ہوتا ہے مگر بات چیت نہیں ہوتی شائد اس لیے کہ اجنبیوں سے دور رہنا ہی سکھایا گیا ہے
میں یہ نہیں کہتا کہ اجنبی لوگوں سے خوب گھل مل کر دوستی کرتے رہنا خوشی حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے اجنبی کبھی کبھار بہت عجیب و غریب بھی نکل آتے ہیں لیکن کبھی کبھار آتے جاتے راستے میں صرف ہیلو کہ کے مسکرا دینا یا بہتر ہے کہ مسکرا کہ سلام کر دینا خاص طور پر ان کو جن سے روز یا اکثر سامنا ہو جاتا ہے
کبھی اپنے آفس کی لفٹ میں داخل ہوتے ہے مسکرا کے ایسا کر کے دیکھیں اور کبھی اگر بس میں موجود ڈرائیور یا کنڈکٹر کا حال پوچھ لیں جس سے اکثر ہی ملاقات ہوتی ہے
یا اس دکاندار جس سے اکثر کچھ نہ کچھ خریدتے ہیں اس کے گھر کی خریت دریافت کریں
کبھی کبھی روز آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا لئے کچھ مٹھائی رکھ کہ شکریہ کا نوٹ چھوڑ جائیں
سنا ہے مصر میں لوگ دیوار پہ اشتہار بازی یا ' یہاں پیشاب کرنا منع ہے ' کی بجاے بہت خوبصورت آرٹ تخلیق کر دیتے ہیں فری میں یا کوئی اچھی بات لکھ دیتے ہیں
اور تو اور کوئی تو بہت شنادار سا آرٹ اپنی کڑھائی شدہ چیزوں کا دیوار یا درخت سے لگا جاتا ہے
اسی طرح ایک عرب ملک میں لوگ گھر کے باہر فرج لگا کر اس میں کھانے پینے کا سامان رکھا چھوڑ دیتے ہیں کہ شائد کوئی آتے جاتے گرمی میں مجبور یہاں سے کھا لے گا
ہمیں خوشخبری دینے کا حکم ہے ہم اگر صرف ارد گرد ایک اچھی مسکراہٹ سے سلام کر کے کسی کہ گھر کے باہر کی کیاری یا دکان کی آرائش یا پھر کسی کی سواری کی اور لباس کی تھوڑی تعریف کر دیا کریں تو جو خوشی حاصل ہوگی وہ پیسے خرچ کر دینے سے کہیں زیادہ ہے