جب
بھی آپ الجھتے ہیں ، اس کا مطلب ہے کہ آپ کچھ نیا سیکھنے جارہے ہیں
الجھن
میں رہنا ٹھیک بات ہے ۔
الجھنیں
ہی تو دنیا کی تمام وضاحتوں کا راستہ ہوتی
ہیں ۔
بعض
اوقات زندگی کوئی معنی فراہم نہیں کرتی
اور کائنات کی اسکی وضاحت کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
صرف
آپ کا دل ان چیزوں کو جانتا ہے جن کی آپ کے ذہنوں کے پاس اکثر وضاحت نہیں ہوتی اور جب تک آپ ان کو دونوں کو ساتھ لے کر نہیں
چلتے تب تک آپ کو کبھی سکون نہیں ملے گا۔
آپ
کو پہلی بار کوشش کرتے وقت سوچنے سمجھنے
کی ضرورت زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔
ناکام
ہونا بھی ٹھیک ہوتا ہے!
ناکامی
در اصل آپ کا وہ موقع ہے جس سے
آپ پہلے سے زیادہ دانشمندانہ آغاز کرتے ہیں ۔
خود
کو وقت دیں ~.
زیادہ
تر لوگ اپنے آپ پر کچھ کر گزرنے کے لئے
دباؤ ڈالتے ہیں ، جبکہ اپنی سوچ
کی گہرائی میں دراصل وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوتے یا ایسا نہیں چاہتے ہیں۔
کیونکہ
بس ایک خوف کارفرما ہوتا ہے ۔
لوگوں
کی بہت ساری پریشانیوں کی وجہ یہ ہے کہ وہ ''نہ'' کہنے کے مقابلے میں ہاں میں ہاں
زیادہ جلدی ملاتے ہیں
نہ
کا مطلب نہ ہے ہوتا ہے- اس کی جگہ '' شائد ...
یا پھر ''دیکھتے ہیں'' کبھی نہیں
کہنا چاہیے
آپ
کو اس سے زیادہ اور کچھ بھی کمزور نہیں بناتا کہ آپ اس بات سے انکاری ہو جائیں کہ آپ واقعتا کون
ہیں
اس
کے بارے میں فکر مت کریں کہ دوسروں کو کیا لگتا ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے!
جو
ان کے لئے مناسب ہے ضروری نہیں وہ آپ کے
بھی مناسب ہوگا کیوں کہ ہر ایک کا اپنا سفر اور راستہ
ہوتا ہے۔
انسانی فطرت کی تخلیق خدا کا فن ہے اور یہ فطرت معصومیت اور
سادگی سے ہی خوش ہوتی ہے !
جب
بھی آپ کو الجھن ہو ، "پانی ٹھہرنے دو! تبھی تمھیں اپنے وجود کے آئینہ دار چاند اور ستارے نظر آئیں گے۔ رومی
بس
کچھ وقت دو خود کو
کاشف
احمد
اسلام
آباد ، پاکستان
٢١-٠٤ -٢٠٢٠
No comments:
Post a Comment