کسی بھی عورت کو مرد کی توثیق درکار نہیں
بلا شبہ وہ خود ایک مکمل تخلیق ہے
عظیم اور شاندار خواتین صرف لڑکوں کی سوچ کے لئے کوئی مسلہ ہو سکتی ہیں ، مردوں کے لئے تو یہ ایک فرحت انگیز پر ولولہ احساس کا باعث ہوتا ہے
بہت سے نا پختہ سوچ رکھنے والے مرد خواتین کو قابو میں رکھنے کی سوچ کے ساتھ کوئی رشتہ استوار کرتے ہیں کیونکہ سوچ کی گہرائیوں میں در اصل وہ خود کو اس عورت کے قابل نہیں سمجھتے
اسی لئے وہ عورت کو زیر نگیں رکھنے کی گھٹیا کوششیں اور حربے آزماتے رہتے ہیں
اسی لیے شائد اب یہ تعجب کی بات نہیں رہی کہ عورتیں سنگل رہنا چاہتی ہیں اور تنہا زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں
ایک عورت صرف ایک ایسے مرد کی موجودگی میں خود کو محفوظ اور پر سکون سمجھتی ہے جو اپنے قدرتی مردانہ قویٰ کا اصل مخزن اور مقصد جانتا ہو اور انکی ایک درست سمت رکھتا ہو
وہ مرد پر اعتماد با حوصلہ ہو اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے بے خوف ہو
اس کی زندگی میں جیسے بھی حالات ہوں وہ ہمیشہ پرامید اور مثبت رہتا ہو تو ایسے مرد کا ساتھ سکون کا باعث ہوتا ہے اور تحفظ کا احساس دلاتا ہے جو یقیناً ایک عورت کے لئے طمانیت کا باعث ہوتا ہے
ایک مرد کی شخصیت کے معیار کا تعین اس کے اپنے اور اپنے خاندان کے لئے اسکی مستقبل کی سوچ سے ہوتا ہے اور ان خابوں سے جو اکثر ان کے لئے دیکھتا ہے
یہ ایک مرد ہی کا مضبوط کردار ہی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا خاندان ایک محفوظ پر سکون ماحول میں اپنے مستقبل کے خابوں کو حقیقت میں بدل پاتا ہے اور یہ ایک لائق سربراہ کی رہنمائی سے ہی ممکن ہے
عورت اکثر خود اپنی حفاظت بھی کر سکتی ہے لیکن جب وہ مرد موجود ہو تو اسے ایسا کرنے ضرورت نہیں ہوتی اور وہ اپنی نسوانی صلاحیت ایک بہتر مقصد کی خاطر بروۓ کر لا سکتی ہے
لیڈیز !!!
'' بہادر جواں مرد اور مضبوط چمکیلے زرہ والے نائٹس مر نہیں گئے''. اب بھی موجود ہیں - بس آپ نے ساتھی چننے کا وہ اعلیٰ میعار اتنا گھٹا دیا ہے کہ اب زیادہ تر یہی بچگانہ اور ناپختہ سوچ رکھنے والے کاٹھ کے الو ہی دکھائی دیتے ہیں
اور شائد یہی مردانگی کا میعار بنتا جا رہا ہے
صرف ایک اصل عورت ہی وہ سب کچھ میز پر لا سکتی ہے, جس کے لائق ایک اصلی مرد ہوا کرتا ہے
کاشف ¬
No comments:
Post a Comment